Skip to main content

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے



 کوئٹہ اور گردونواح میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب سے 60 کلومیٹر فاصلے پر تھا

Comments