واشنگٹن عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ( ٹیڈروس ) نے کورونا وائرس سے پریشان دنیا کو خوشخبری سنا دی ہے اور کہاہے کہ اب حقیقی امید ہے کہ آزمائی جانے والی ویکسینوں سے بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیز رفتاری سے تیاری ایک تاریخی کارنامہ ہے ، جتنی تیزی کے ساتھ کورونا ویکسین بنائی گئی ہے تاریخ میں آج اس طرح کوئی اور ویکسین تیار نہیں کی گئی ،سائنٹفک کمیونٹی نے ویکسین بنانے کے نئے معیارات متعارف کروا دیئے ہیں اور جس طرح تیزی سے ویکسین بنائی گئی ہے اس طرح اس کی تقسیم بھی جلدی اور شفاف کرنا ہو گی ۔
آغا خان اسپتال کراچی اور لیاقت نیشنل اسپتال کراچی یہ دونوں ٹرسٹ اسپتال ہیں لیاقت نیشنل اسپتال حکومت پاکستان نے تعمیر کیا تھا اور اس کا افتتاح گورنر جنرل اسکندر مرزا نے کیا تھا لیاقت نیشنل ہسپتال کی پوری اراضی اور اس کی تعمیر حکومت پاکستان نے غریب عوام کے مفت علاج کے لیئے کی تھی آغا خان اسپتال کی پوری اراضی جنرل محمد ضیاء ضیاء الحق نے آغا خان فاؤنڈیشن کو تحفے میں دی تھی کیونکہ آغا خان فاؤنڈیشن نے یہ کہہ کر زمین حاصل کی تھی کہ وہ غریب عوام کے سستے علاج کے لیئے اسپتال تعمیر کرینگے اور اس اسپتال میں مستحق مریضوں کا بلکل مفت علاج کیا جائیگا ایک بات یاد رکھیں ، ٹرسٹ قوانین کے مطابق قابل اعتماد پراپرٹی پر کسی بھی قسم کا کوئ بھی وفاقی یا صوبائی ٹیکس وغیرہ بلکل بھی نہیں ہوتا ہے آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال دونوں انکم ٹیکس کے علاوہ کوئی بھی ٹیکس نہیں دیتے لیاقت نیشنل اسپتال جو خالصتا وفاقی سرکاری اسپتال تھا جس پر جعلسازی کے ذریعہ کچھ کاروباری گروہوں نے قبضہ کرلیا اور ...