واشنگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیسن کمپنی کے کورونا ویکسین تیار کرنے کے دعوی کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا کی ویکیسن جلد آرہی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکیسن جلد آرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکیسن 90فیصد موثر دوا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کا آنا بہت بڑی خبر ہے۔ خیال رہے فائزر اور بائیوٹیک نامی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد تک کارگر ہے یہ نتائج 6 ممالک میں 43 ہزار 500 مریضوں کو ویکسین دینے کے بعد اخذ کیے گئے ہیں ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سائنس اور انسانیت کے لئے ایک عظیم دن ہے، ویکسین ایک ہفتے بعد ہی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا شروع کردیتی ہے، 2 بار ویکسین دینے سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔
Comments
Post a Comment