Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2020

کورونا کے اختتام کا وقت آن پہنچا عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ( ٹیڈروس ) نے خوشخبری سنا دی

  واشنگٹن عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ( ٹیڈروس ) نے کورونا وائرس سے پریشان دنیا کو خوشخبری سنا دی ہے اور کہاہے کہ اب حقیقی امید ہے کہ آزمائی جانے والی ویکسینوں سے بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیز رفتاری سے تیاری ایک تاریخی کارنامہ ہے ، جتنی تیزی کے ساتھ کورونا ویکسین بنائی گئی ہے تاریخ میں آج اس طرح کوئی اور ویکسین تیار نہیں کی گئی ،سائنٹفک کمیونٹی نے ویکسین بنانے کے نئے معیارات متعارف کروا دیئے ہیں اور جس طرح تیزی سے ویکسین بنائی گئی ہے اس طرح اس کی تقسیم بھی جلدی اور شفاف کرنا ہو گی ۔

ملک و قوم کو دھوکہ دینے والے،کراچی کے دو بڑے مافیا ہسپتال:

     آغا خان   اسپتال  کراچی  اور   لیاقت نیشنل اسپتال کراچی  یہ دونوں ٹرسٹ اسپتال ہیں  لیاقت نیشنل اسپتال حکومت پاکستان نے تعمیر کیا تھا اور اس کا افتتاح گورنر جنرل اسکندر مرزا نے کیا تھا  لیاقت نیشنل ہسپتال کی پوری اراضی اور اس کی تعمیر حکومت پاکستان نے غریب عوام کے مفت علاج کے لیئے کی تھی  آغا خان اسپتال کی پوری اراضی  جنرل محمد ضیاء ضیاء الحق نے  آغا خان فاؤنڈیشن کو تحفے میں دی تھی کیونکہ آغا خان فاؤنڈیشن نے یہ کہہ کر زمین حاصل کی تھی کہ وہ غریب عوام کے سستے علاج کے لیئے اسپتال تعمیر کرینگے اور اس اسپتال میں مستحق مریضوں کا بلکل مفت علاج کیا جائیگا  ایک بات یاد رکھیں ، ٹرسٹ قوانین کے مطابق قابل اعتماد پراپرٹی پر کسی بھی قسم کا کوئ بھی وفاقی یا صوبائی ٹیکس وغیرہ بلکل بھی نہیں ہوتا ہے  آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال دونوں انکم ٹیکس کے علاوہ کوئی  بھی ٹیکس نہیں دیتے  لیاقت نیشنل اسپتال جو خالصتا وفاقی سرکاری اسپتال تھا جس پر جعلسازی کے ذریعہ کچھ کاروباری گروہوں نے قبضہ کرلیا اور  ...

معروف مسلمان فٹبالر بھی کورونا کا شکار

  قاہرہ  مصر سے تعلق رکھنے  والے معروف فٹبالر محمد صلاح بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمد صلاح کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد کھلاڑی نے خود کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیورپول سٹار محمد صلاح میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مصر کی ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔محمد صلاح اب 17 نومبر کو ٹوگو کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جب کہ لیورپول کی جانب سے کھیلنے کے لیے انہیں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل  جن افراد نے روزگار تبدیل کرنا ہے۔ جلد بازی نہ کریں۔ ان کو ان شاءاللہ اسی جگہ سے بہتری ملنے کا امکان ہے اور اس رقم کا بندوبست ہو جائے گا، جس کی ضرورت ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی  آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں قدرے بہتری آ گئی ہے۔ اب صورت حال بدلنا شروع ہو جائے گی اور آپ جلد ہی کسی بڑے فائدے کے حامل کرنے کے قریب بھی ہوں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون جن افراد نے اپنے لئے الگ رہائش کا پروگرام بنا لیا ہے۔ وہ اب کوشش تیز کر دیں ان کو کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔ اب زندگی میں سکون شروع ہو گیا ہے۔ برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی آپ کی تلاش ختم ہو گی اور جلد ہی آپ کو اپنی منزل مل جائے گی۔ البتہ اب خود سے کسی تبدیلی کا نہ سوچیں۔ جو پردہ غیب سے ہو، وہ ہی آپ کے لئے بہتر رہے گی۔ برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست زندگی میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آپ کو اب روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرنے ہوں گے اور پھر استخارے کی مدد بھی مسلسل لیتے رہنا بے حد ضروری ہوگا۔ برج سنبلہ ، سیارہ عطارد...

( کورونا ویکسین جلد آرہی ہے ) صدر ٹرمپ کاٹویٹ

  واشنگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیسن کمپنی کے کورونا ویکسین تیار کرنے کے دعوی کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا کی  ویکیسن جلد آرہی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکیسن جلد آرہی ہے  ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکیسن 90فیصد موثر دوا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کا آنا بہت بڑی خبر ہے۔   خیال رہے فائزر اور بائیوٹیک نامی کمپنیوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد تک کارگر ہے  یہ نتائج 6 ممالک میں 43 ہزار 500 مریضوں کو ویکسین دینے کے بعد اخذ کیے گئے ہیں  ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ سائنس اور انسانیت کے لئے ایک عظیم دن ہے، ویکسین ایک ہفتے بعد ہی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنانا شروع کردیتی ہے، 2 بار ویکسین دینے سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا۔

سرکاری فنڈز میں خورد برد، اختیارات سے تجاوز

  اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری فنڈز میں خورد برد اختیارات سے تجاوز منی لانڈرنگ اور بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.88 فیصد ہے نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے  تمام افسران نے سخت محنت کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں کرپشن کی 75 ہزار 268 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 66 ہزار 838 کو نمٹایا گیا چئیرمین کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ یونائیٹڈ نیشنز کنونشن اگینسٹ کرپشن (یو این سی اے سی) کے تحت اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک معتبر ادارہ ہے جو سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی اداروں میں روابط کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 کوئٹہ اور گردونواح میں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب سے 60 کلومیٹر فاصلے پر تھا

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا.

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا، اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگاپنجاب کے دو وزراءمہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیاگیا مہر محمد اسلم     کوآپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیر تھے