Skip to main content

معروف مسلمان فٹبالر بھی کورونا کا شکار


 

قاہرہ  مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صلاح بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمد صلاح کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد کھلاڑی نے خود کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیورپول سٹار محمد صلاح میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مصر کی ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔محمد صلاح اب 17 نومبر کو ٹوگو کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جب کہ لیورپول کی جانب سے کھیلنے کے لیے انہیں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

Comments